نیویارک(نیوزڈیسک)امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی چیئرپرسن شیلا جیکسن لی انتقال کر گئیں۔رکن کانگریس شیلا جیکسن ریاست ٹیکساس سے منتخب ہوئی تھیں، ۔ 74 سالہ شیلا جیکسن طویل عرصے سے لبلبے کے کینسر میں مبتلا تھیں۔ ورثاء کی طرف سے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئےکہنا تھا کہٹیکساس کے 18 ویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ کی ریاست ہائے متحدہ کی نمائندہ شیلا جیکسن کے انتقال کا اعلان کرتے ہیں۔
شیلا جیکسن لی کو قومی اور بین الاقوامی انسان دوست، انصاف اور انسانی حقوق خصوصا خواتین اور بچوں کیلئے ان کی جرات مندانہ کوششوں کی وجہ سے دنیا بھر میں تسلیم کیا گیا۔ انہوں نے سوگواران میں شوہر، دو بچے اور دو پوتے پوتیاں چھوڑی ہیں۔شیلا 1995 سے کانگریس کی رکن کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہی تھیں ، وہ سیلاب، زلزلے سمیت ہرناگہانی آفت میں پاکستان کی مدد کیلئے پیش پیش رہیں۔ 2022 میں حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں ہلال پاکستان کے اعزاز سے نوازا گیا۔
ستاروں کی روشنی میں آج بروزہفتہ،20ولائی 2024 آپ کا دن کیسا رہے گا ؟















