اہم خبریں

غزہ کی پٹی قانونی طورپرفلسطین کاحصہ ہے،آئی سی جے کافیصلہ

نیدر لینڈ( (  اے بی این نیوز     )غزہ کی پٹی قانونی طورپرفلسطین کاحصہ ہے،آئی سی جے نے فیصلہ سنا دیا۔ آئی سی جے کے فیصلے کے مطابق مغربی کنارے،غزہ اورمشرقی بیت المقدس پراسرائیل کاقبضہ ہے۔ فلسطین کےیہ مقبوضہ علاقےایک ہی خطےکاحصہ ہیں۔ ادھر دوسری جانب اسرائیلی پارلیمنٹ کینسیٹ نے فلسطینی ریاست کے قیام کو مسترد کردیا۔

اسرائیلی پارلیمنٹ نے مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے دو ریاستی منصوبے کےخلاف قراردار منظور کی اور اسرائیل کی تاریخ میں پہلی بار پارلیمنٹ میں  ایسی قرارداد منظور کی گئی ہے۔

قرارداد میں فلسطینی ریاست کے قیام کےخلاف 68 اراکین پارلیمنٹ نے ووٹ دیا جب کہ 9 اراکین نے قرار داد کی مخالفت کی، اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائرلپید کی پارٹی نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
کینسیٹ کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی ریاست اسرائیل کے وجود اور اسرائیلی شہریوں کے لیے خطرے کےطور پر رہے گی۔

مزید پڑھیں :وفاقی حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم کرنے کا اعلان

متعلقہ خبریں