اہم خبریں

مسقط میں مسجد پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

عمان ( نیوز ڈیسک ) عمان کے دارالحکومت مسقط میں مسجد کے قریب فائرنگ سے 4 پاکستانیوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ پولیس کے مطابق واقعہ مسقط کے علاقے وادی کبیر میں پیش آیا ۔

جہاں امام علی مسجد کے قریب مسلح ملزم نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ عمانی پولیس نے 3 حملہ آوروں کو ہلاک کیا تھا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ کے وقت مسجدمیں تقریباً 700 افراد موجود تھے اور فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں حکام کے مطابق مسجد میں پاکستانی کمیونٹی بھی موجود تھی ۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں‌ آج بروزبدھ 17 جولائی 2024 ، سونے کی قیمت

متعلقہ خبریں