اسلام آباد ( اے بی این نیوز )آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کردی ۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال معاشی ترقی کی رفتار 3.5فیصد رہنے کا امکان ہے۔
حکومت نے نئی معاشی ترقی کا ہدف 3.6فیصد مقررکیا۔ پالیسی ریٹ میں سال کے دوسرے حصے میں کمی کا امکان۔ گزشتہ سال پاکستان میں معاشی شرح نمو 2فیصد رہی۔
عالمی معیشت اس سال 3.3فیصد شرح سے ترقی کرے گی۔
بھارت میں 6.5فیصد،چین کی جی ڈی پی گروتھ 4.5فیصد رہنے کی پیشگوئی۔ عالمی سطح پر مہنگائی اور شرح سود بلند سطح پر رہنے کا امکان۔ آئی ایم ایف کی عالمی سطح پر اجناس کی قیمتیں بڑھنے کی بھی پیشگوئی کی ہے۔
عالمی معیشت کیلئے ایکسٹرنل،فسکل اور فنانشل خطرات موجود ہیں ۔ عالمی سطح پر عمومی مہنگائی بلند سطح پر رہے گی۔
مزید پڑھیں :ڈی آئی خان،دہشتگردوں کا رورل ہیلتھ سینٹر پر حملہ، 2 جوانوں سمیت 7 شہید،3دہشتگرد واصل جہنم