اہم خبریں

عمان ، مسجد میں فائرنگ کا واقعہ، پاکستانیوں سمیت 5 افراد جاں بحق

عمان(نیوزڈیسک)عمان کے دارالحکومت مسقط میں ایک مسجد کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں دو پاکستانیوں سمیت پانچ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، عمان میں پاکستانی سفیر نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی۔عمان پولیس کے مطابق رائل عمان پولیس نے فائرنگ کے واقعے کا جواب دیا ہے جو الوادی الکبیر کے علاقے میں ایک مسجد کے قریب پیش آیا تھا۔

فورس نے مشرقی مسقط کی مسجد میں ابتدائی طور پر چار ہلاک اورکئی دیگر زخمی ہونے کی اطلاع دی۔ عمان میں پاکستانی سفیر علی عمران چوہدری نے حملے میں دو پاکستانیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ عمان کی حکومت سے رابطے میں ہیں اور مزید کہا کہ سلطنت اس معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

دریں اثنا، مسقط میں امریکی سفارتخانے نے فائرنگ کے بعد سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا اور منگل کو تمام ویزا اپائنٹمنٹس منسوخ کر دیں۔امریکی سفارتخانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر لکھا، “امریکی شہریوں کو چوکنا رہنا چاہیے، مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کرنا چاہیے۔

“اے ایف پی کے ذریعے تصدیق شدہ فوٹیج میں لوگوں کو امام علی مسجد کے قریب سے بھاگتے ہوئے دکھایا گیا ہے، اس کے مینار دکھائی دے رہے ہیں، جب گولیوں کی آوازیں آتی ہیں۔”اوہ خدا” کہتے ہوئے اور “او حسین” کو دہراتے ہوئے ایک آواز سنی جا سکتی ہے، آج مسجد میں حضرت امام حسین کی شہادت کی یاد میں ایک سالانہ سوگ کا دن ہے۔
وزارت خارجہ نے شہریوں کی دستاویزات کی تصدیق کیلئے کوریئرکمپنیوں کی خدمات حاصل کرلیں

متعلقہ خبریں