واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکی حکام کا تحریک انصاف پر پابندی کے حکومتی فیصلے پراظہار تشویش ۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران ’پی ٹی آئی پر ممکنہ پابندی‘ سے متعلق صحافی کے ایک سوال پر جواب دیتے ہوئے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ایک سیاسی جماعت پر پابندی کے حکومتی بیانات سامنے آئے ہیں جس سے خطے میں سیاسی پیچیدگیوں کا آغاز ہوگا
تاہم امریکہ پاکستانی کی سیاسی صورتحال پر نظررکھے ہوئے ہے۔۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے مزید کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی امریکہ کیلئے باعث تشویش ہے کیونکہ یہ اقدام انسانی حقوق، آزادی اظہار رائے، آئینی اور جمہوری اصولوں کی پُرامن پاسداری کی مخالفت ہے۔ترجمان محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا جمہوری عمل اور وسیع تر اصولوں اور قانون کی حکمرانی سمیت انصاف کے اقدامات کی ہمیشہ سے حمایت کرتا رہا ہے۔
جعلی پاسپورٹ ،شناختی کارڈ بنانے والے مزید نادرا افسران کی شناخت ہوگئی