اہم خبریں

کینیامیں پر تشدد مظاہرے تھم نہ سکے، صدر ولیم سے مستعفی ہو نے کا مطالبہ

نیروبی ( اے بی این نیوز      )کینیامیں ٹیکسوں میں اضافے کے متنازع بل کی واپسی کے بعد بھی مظاہرے جاری ہیں ،غیر ملکی رساں خبر ایجنسی کے مطابق
دارالحکومت نیروبی ،دیگر شہروں میں سیکڑوں مظاہرین سڑکوں پر نکلے۔
مظاہرین کا صدر ولیم روٹے سے مستعفی ہونے،نئے انتخابات کا مطالبہ۔
نیروبی میں مظاہروں کو روکنے کیلئے پولیس کیساتھ فوج بھی تعینات۔
کینیا صدارتی دفتر اور پارلیمنٹ جانے والے راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں۔
کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ،مظاہرین کا پولیس پر پتھرائو۔
پولیس کی مظاہرین پر آنسو گیس شیلنگ ،ربڑ کی گولیوں سے فائرنگ ،کئی مظاہرین گرفتار۔
کینیا میں ٹیکسوں میں اضافے کیخلاف منگل کو ملک گیر احتجاج ہوا تھا۔
مظاہرین نے پارلیمنٹ پر دھاوا بولا تھا۔
پرتشدد مظاہروں میں23افراد ہلاک ،متعدد زخمی ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں :میزان کی دونمبری پکڑی گئی، پیپسی کے انرجی ڈرنک ‘اسٹنگ کی نقل، ڈرنک ‘اسٹارم’ کے نام سے تیار،سی سی پی تحقیقات کرے گا

متعلقہ خبریں