اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہم اپنا قانونی حق رکھتے ہیں۔ یہ مسئلہ خاوند اور بیوی کے درمیان تھا۔ فارم 47والے وزیراعظم نہیں ہیں۔
فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔
اپنے اپنے لیڈروں کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ہم اس فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ کنو ل شوذب نے کہا کہ آج انصاف کا قتل کیاگیا۔ ہم اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو جعلی کیس میں قید کیاگیا۔ ہم قانون کی پابندی کرتے ہیں۔ ہم آئین اورقانون کی پاسداری کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں :عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی اپیلیں مسترد کر دی گئیں