مدینہ منورہ (نیوز ڈیسک )کعبہ کے کلیدی متولی شیخ صالح بن زین العابدین الشیبی کی وفات کے بعد نیا کلیدی متولی مقرر کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق خانہ کعبہ کا ٹائٹل اور چابی الشیبی خاندان کے 400 افراد میں سب سے بڑے رکن شیخ عبدالوہاب الشیبی کے حوالے کر دی گئی ہے۔
شیخ عبدالوہاب الشیبی فتح مکہ کے بعد سے 78 ویں متولی بن گئے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو شیبہ خاندان کو کعبہ کی دیکھ بھال کی ذمہ داری سونپی۔
اس وقت سے خانہ کعبہ کی نگہبانی الشیبی خاندان کے پاس رہی ہے۔ صفائی کی تقریب کے موقع پر قبیلے کے افراد خانہ کعبہ کے اندر آنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزبدھ،26جون 2024آپ کا دن کیسا رہے گا ؟















