اہم خبریں

انسانی حقوق کی پامالیاں،زخمی فلسطینی کو اسرائیلی فوجی جیپ پر باندھ کر شہر میں گشت

غزہ (نیوز ڈیسک )اسرائیلی فوج کی طرف سی فلسطینیوں کیخلاف کارروائیوں میں بین الاقوامی انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے لامتناعی سلسلے میں ایک تازہ واقعہ سامنے آیا ہے جس نے اسرائیلی فوج کیخلاف تنقید کے دروازی کھول دیئے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ اسرائیلی فوجیوں نے ایک شدید زخمی فلسطینی کو فوجی جیپ کے اگلے حصے پر باند ھ رکھا ہے اور گاڑی زخمی فلسطینی کو اسی حال میں  غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں گشت کررہی تھی ۔

سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پرپھیلنے والے اس منظر میں واضح طور پر دیکھا گیا ہے کہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں اسرائیلی فوجی جیپ کے بونٹ پرزخمی نوجعان کو باندھا گیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب اسرائیلی فورسز نے جنین پر حملہ کیا۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزاتوار،23جون 2024آپ کا دن کیسا رہے گا ؟

متعلقہ خبریں