اہم خبریں

سعودی عرب نے نئی عمرہ ویزہ پالیسی کا اعلان کر دیا، امت مسلمہ کیلئے اچھی خبر

ریاض ( اے بی این نیوز    )سعودی عرب نے عمرہ ویزہ 2024 سے متعلق نئی اپ ڈیٹ کا اعلان کر دیا۔ سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے رواں ماہ کے اوائل میں حج 2024 کے اختتام کے بعد عمرہ کے ویزے جاری کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔یہ سالانہ اقدام حج کے موسم کے فوراً بعد ہوتا ہے۔ زیادہ حاجیوں اور عمرہ کرنے والوں کو ایڈجسٹ کرنے، اور ان کی ضروریات اور خواہشات کو پورا کرنے والی خدمات فراہم کرنے کے لیے پوری تندہی سے کام کیا جا رہا ہے۔

۔اس سال دنیا بھر میں 20 لاکھ سے زائد مسلمانوں نے حج کی سعادت حاصل کی۔ اس وقت عازمین کو ان کے آبائی ممالک تک لے جانے کے لیے بعد از حج فلائٹ آپریشن جاری ہے۔

سعودی حکومت نے پاکستان سمیت دنیا بھر سے آنے والے زائرین کو عمرہ ویزے کا اجراء شروع کر دیا ہے۔ پاکستانی شہری ویزوں کے لیے درخواست دے سکتے ہیں کیونکہ وہ آنے والے ہفتوں یا مہینوں میں عمرہ کی ادائیگی کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔سعودی عرب نے عمرہ ویزہ 2024 سے متعلق نئی اپ ڈیٹ کا اعلان کر دیا۔

مزید پڑھیں :200 سےزائد طبی آلات پر ٹیکس، صحت کے اخراجات میں25 سے 30فیصدتک اضافہ

متعلقہ خبریں