جدہ(نیوزڈیسک)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے نیتن یاہو سے فلسطینیوں کے خلاف ان کے جرائم کا مجرمانہ طور پر ذمہ دار ٹھہرانے کا مطالبہ کیا ہے۔سعودی شہزادے نے غیر قانونی قبضے کے خاتمے اور 1967 کی سرحد کے ساتھ “ریاست فلسطین” اور یروشلم کو اس کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ہفتے کے روز کہا کہ مملکت فلسطینیوں کے خلاف کیے جانے والے جرائم کا ذمہ داراسرائیلی قبضے کو ٹھہراتی ہے۔ سعودی ولی عہد نے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کی اپیل کی ہے۔
ایران ، شمالی شہر رشت کے ہسپتال میں آگ بھڑک اٹھی ، 9 مریض جاں بحق
سعودی شہزادہ محمد بن سلمان نے غزہ میں فوری جنگ بندی کے مطالبے کا اعادہ کیا اور غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت اور مکینوں کی جبری نقل مکانی کو مملکت کی جانب سے غیر واضح مسترد کرنے پر زور دیا۔محمد بن سلیمان نے فلسطینی شہریوں کے خلاف ہونے والی خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی انسانی قانون کے اطلاق میں دہرے معیار کی طرف اشارہ کیا۔
???????? Saudi Arabia Crown Prince, Mohammed Bin Salman calls for Netanyahu to be held criminally responsible for their crimes against Palestinians…
Saudi Prince also called for an end to the illegal occupation and the recognition of the “State of Palestine” with the 1967 border and… pic.twitter.com/ObmPsWNQhu
— Pelham (@Resist_05) June 18, 2024