اہم خبریں

مناسک حج کا پہلامرحلہ، منیٰ میں بڑی عارضی خیمہ بستی آباد،کل رکن اعظم وقوف عرفہ اداکیاجائےگا

منیٰ ( اے بی این نیوز    )مناسک حج کےپہلےمرحلےکاآغاز،منٰی میں بڑی عارضی خیمہ بستی آباد ہو گئی۔

اس سال تقریباً19لاکھ عازمین حج کرنےکی سعادت حاصل کریں گے،عرب میڈیا کے مطابق

دنیابھرسے15لاکھ اورتقریباً4لاکھ مقامی سعودی عازمین حج کریں گے۔

فلسطین سےایک ہزارافرادسعودی فرماں رواشاہ سلمان کی دعوت پرحج ادائیگی کیلئےپہنچ گئے۔

گرمی سےبچنےکیلئےعازمین حج کوجمعرات اورجمعہ کی درمیانی شب وادی منٰی پہنچایاگیا۔

حجام کرام بیت اللہ سےپیدل سفرکرکےبھی منٰی کی خیمہ بستی پہنچے۔

حجام کرام وادی منٰی میں قیام کےدوران فجر،ظہر،عصر،مغرب اورعشاکی نمازیں اداکریں گے۔

حج کارکن اعظم وقوف عرفہ کل اداکیاجائےگا۔

مزید پڑھیں :

متعلقہ خبریں