اسلام آباد ( اے بی این نیوز )یورپی یونین نے بھی پاکستان کے عام انتخابات 2024 کی رپورٹ پبلک کرنے سے معذرت کر لی۔
یورپی یونین نے الیکشن 2024 سے متعلق رپورٹ حکومت پاکستان کو پیش کردی۔
یورپی یونین کا مکمل یا جزوی رپورٹ کی فراہمی سے انکار۔
ترجمان یورپی یونین کے مطابق رپورٹ پبلک کرنے سے یورپی یونین کے پاکستان کے ساتھ تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔
الیکشن سے متعلق رپورٹ مبصرین کی رپورٹ یورپی یونین کے رکن ممالک کے لیے مرتب کی گئی۔
الیکشن رپورٹ حکومت پاکستان کی مرضی کے بغیر پبلک نہیں کر سکتے۔
الیکشن رپورٹ کی فراہمی سے پاکستان سے تعلقات میں اعتماد و تعاون کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
رپورٹ پبلک کی تو حکومت پاکستان اور الیکشن کمیشن آئندہ دعوت سے گریز کر سکتے ہیں۔
یورپی یونین کا الیکشن ایکسپرٹ مشن کے نام سے پروگرام پوری دنیا میں ہونے والے انتخابات کی مانیٹرنگ کرتا ہے۔
مزید پڑھیں :