اسلام آباد(اے بی این نیوز)عید الاضحیٰ 2024 کی متوقع تاریخیں بھی سامنے آ رہی ہیں۔
سب کی نظریں چاند نظر آنے پر لگی ہوئی ہیں کیونکہ ذوالحج کا مہینہ شروع ہونے والاہے اور عید الاضحیٰ ذی الحجہ کی دسویں تاریخ کو ہوگی۔
عید الاضحی 2024
خلیجی ممالک بشمول سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، عراق، عمان، اردن، شام اور دیگر ممالک اور برطانیہ، امریکا اور کینیڈا میں مسلمان 6 جون کی شام کو عید الاضحی کا چاند دیکھیں گے۔
اگر آج 6 جون کو چاند نظر آگیا تو یکم ذوالحج 7 جون 2024 کو ہوگی اور عید الاضحیٰ 16 جون 2024 (بروزاتوار) کو منائی جائے گی۔
6 جون 2024 کو چاند نظر نہ آنے کی صورت میں یکم ذوالحجہ 8 جون 2024 کو ہوگی اور عید الاضحیٰ 17 جون 2024 کو منائی جائے گی، یوم عرفات 16 جون 2024 کو ہوگا۔
پاکستان میں عید الاضحیٰ 2024
پاکستان، بھارت اور دیگر ایشیائی ممالک میں، عید الاضحیٰ 17 جون 2024 کو منائے جانے کاامکان ہے تاہم سات جون کو چاند نظر نہ آنے کی صورت میں18جون کو عید الاضحٰی منائی جائیگی.
مزید پڑھیں :ہمارے ساتھ ظلم ہورہا ہے،میری آخری امید سپریم کورٹ ہی ہے، بانی پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ سے مکالمہ