اہم خبریں

چین کی مختصروقت میں تیز رفتار ترقی ہمارے لئے مثال ہے، وزیراعظم

بیجنگ ( اے بی این نیوز     )بیرونی سرمایہ کاری کیلئے آسانیاں پیدا کررہے ہیں۔ چین کی مختصروقت میں تیز رفتار ترقی ہمارے لئے مثال ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف کا پاک چائینہ فرینڈشپ اینڈ بزنس ریسپشن کی تقریب سے خطاب۔ کہا پاک چین لازوال دوستی ہر آزمائش میں پورااتری۔

اپنے لوگوں کو ضروری خدمات کی فراہمی چین کی کامیابی ہے۔ پاکستان چین کے تجربات سے فائدہ اٹھارہاہے۔ وزیراعظم سے چیئرمین ایگزم بینک اور چیئرمین سی آئی ڈی سی اے کی ملاقات ۔ چیئرمین چائنہ ایگزم بینک کی وزیراعظم کی کارکردگی کی تعریف ۔

چیئرمین سی آئی ڈی سی کا پاکستان میں خصوصی اقتصادی زونز اور صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے چائینہ ناردرن انڈسٹری کارپوریشن کے چیئرمین کی بھی ملاقات ہو ئی۔
مزید پڑھیں : ڈی اے پی کھاد کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

متعلقہ خبریں