اسلام آباد (اے بی این نیوز )بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزکالعدم قرار دیدی گئی ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو بری کردیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمودقریشی کی اپیلیں منظور کر لی گئیں ۔ اسلام آبادہائیکورٹ نےبانی پی ٹی آئی اورشاہ محمودقریشی کوبری کردیا۔
سائفر کیس میں مرکزی اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیامحفوظ فیصلہ اسلام ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن نے سنایا
عدالت میں کوئی نعرے بازی نہیں کرے گا، عامر ڈوگر کی کمرہ عدالت میں شرکا کو ہدایت۔ واضح رہے کی اس وقت سائفر کے حوالے سے پوری قوم منتظر ہے کہ کیا فیصلہ آتا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے بج مختصر فیصلہ سنایا۔ واضح رہے کہ
اپیلیں سننے والے بینچ میں چیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی شامل ہیں۔
جس وقت فیصلہ سنایا گیا اس وقت پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت اسلام آباد ہائیکورٹ میں موجود تھی۔
بیرسٹرگوہر،علی محمد خان، فیصل جاوید اور شاندانہ گلزار بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔
نیزبانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور شاہ محمود قریشی کی اہلیہ اوربیٹیاں بھی کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔
مزید پڑھیں :وفاقی ملازمین کی عیش ختم۔۔۔یکم جولائی کو کیاحکم آ ئے گا ،جانئے