اہم خبریں

عوام کوباہرنکالنےکیلئےپی ٹی آئی کوایکشن پلان بناناپڑےگا،ہمشیرہ بشریٰ بی بی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )ہمشیرہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ ہمیں امید تھی کہ عدت نکاح کیس کاآج فیصلہ سنایاجائےگا۔ آج انصاف کاجنازہ نکالاگیاہم کس طرف جارہےہیں۔ خاورمانیکانےجس طرح کی زبان عدالت میں استعمال کی افسوسناک ہے۔ 6سال بعدآپ کویادآتاہے کہ عدت پوری نہیں کی گئی۔ خاورمانیکاسےمجھےکبھی اچھےکی امیدنہیں تھی۔ خاورمانیکااپنےبچوں کوذہنی اذیت سےدوچارکررہا ہے۔ میرےسےاس شخص کےبارےمیں بات نہیں ہوتی۔ بشریٰ بی بی کےبچوں نےاپنی والدہ کی سچائی کیلئے قرآن پاک پرحلف دیا۔

مزید پڑھیں :عمران خان کا ویڈیو لنک کے ذریعے کل عدالت میں پیش ہونے کا امکان،قوم منتظر

وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہی تھیں،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس کیس میں انہوں نےبانی پی ٹی آئی کوانصاف نہیں دینا۔ انصاف اگردیناہوتاتوکیس سب کےسامنےبالکل واضح ہے۔ بشریٰ بی بی کوجیل میں اذیت دی جاتی ہے انہیں زہربھی دیاگیا۔ بانی پی ٹی آئی کواتنی آسانی سے یہ باہرنہیں آنے دیں گے۔ مجھےان سےانصاف کی کوئی توقع نہیں۔ اس ملک میں انصاف نام کی کوئی چیزنہیں۔ لیڈرشپ جس دن احتجاج کی کال دے عوام باہرنکلےگی۔

مزید پڑھیں :پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے خوشخبری آگئی، جانئے

انصاف جب دیناہی نہیں ہےتوکس چیزکی توقع کررہےہیں۔ پی ٹی آئی کواپنی حکمت عملی کوتبدیل کرناپڑےگا۔ جس دن لوگ سڑکوں پرآگئے انہیں لگ پتاجائےگا۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئےانسانی حقوق کی تنظیموں کےتحت احتجاج کرناچاہیے۔ عوام کوباہرنکالنےکیلئےپی ٹی آئی کوایکشن پلان بناناپڑےگا۔ روزروزکہنےسےعوام اس طرح نہیں نکلےگی۔ ایک لائحہ عمل بناناہوگا لیڈرشپ کاکام قوم کوقائل کرناہوتاہے۔
مزید پڑھیں :ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے بعد 7000 سے زائد موبائل سمیں بحال

اعتزاز احسن نے کہا کہ سارامسلم لیگ ن کاکھیل چل رہا ہے۔ ان کاماضی ہے عدالتوں پرپہلےبھی حملہ آورہوئے۔ ن لیگ خودسپریم کورٹ پرحملہ کرچکی ہے ان کاکچھ نہیں ہوا۔ عدالتوں پر حملوں کا تومسلم لیگ ن کا فیشن ہے ۔ عدت نکاح کاکیس انتہائی بیہودہ تھا۔ خاورمانیکا نے خود بشریٰ بی بی کی پاک دامنی کا اعتراف کیا تھا۔ 6سال بعدخاورمانیکانے سابقہ بیوی پرالزامات لگانےشروع کردیے۔ سیشن کورٹ کےجج صاحب کوہی کیس سنناچاہیے۔ ن لیگ کی جانب سےججز کوکالی بھیڑیں کہاگیا۔

مزید پڑھیں :خان صاحب نے ہمیشہ آئین اور قانون کی بات کی ہے،نعیم حیدر پنجوتھا

حکومت کی جانب سےججزپردباؤڈالنےکاسلسلہ بندہوناچاہیے۔ حیران ہوں پیپلزپارٹی نےآرڈیننس کس طرح پاس کردیا۔ ریٹائرڈججزکوکمیشن میں نہیں بیٹھناچاہیے۔ کمیشن میں حاضرسروس ججزہی بیٹھ سکتےہیں۔ آرڈیننس لاکرجمہوری نظام کوکمزورکیاجاتاہے۔ الیکشن کمیشن کاکردارانتخابات میں کھل کرسامنےآگیا۔ شہبازشریف کی طرف سےججزکوکالی بھیڑیں کہناتوہین عدالت ہے۔ مسلم لیگ ن قیدی نمبر804سےخوفزدہ ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی پہلی مقبولیت نہیں تھی۔ ان کےاقتدارلینےکےبعدبانی پی ٹی آئی کی مقبولیت میں اضافہ ہوگیا۔ شفاف تحقیقات ہوں توفارم47کےتحت بنائی گئی حکومت کی اصلیت سامنےآجائے۔ حکومت چاہتی ہے الیکشن بےضابطگیوں کی تحقیقات شفاف نہ ہو۔

مزید پڑھیں :سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری کے ساتھ بد خبری بھی،جانئے تفصیل خبر میں

خاور مانیکا نے کہا کہ عدت نکاح کیس کے حوالےسےپہلے درخواست دی تھی وہ مسترد ہوئی۔ میں نےجج صاحب سےکہامجھے10منٹ دیےجائیں۔ مجھےبات کرنےدی جاتی توجج صاحب کوکیس کےحوالےسےکچھ حقائق بتاتا۔ سوشل میڈیاپراس کیس کےبارے میں ڈسکس کیاجاتاہے۔ میں اسی ملک کارہنےوالاہوں میرےبھی حقوق ہیں۔

مزید پڑھیں :اسلام آباد پولیس کا احسن اقدام ، ’میکنک آن وہیلز‘ سروس کا آغاز

میری تربیت ایسی نہیں کہ کسی کےساتھ بدزبانی کروں۔ ہمارےمعاشرے کوکس طرف لےجایاجارہا ہے۔ کیا اس ملک میں کوئی اسلامی قانون نہیں ہے؟بانی پی ٹی آئی نےنکاح کےمعاملے پرجھوٹ بولا۔ بانی پی ٹی آئی نےچھپ کرنکاح کیا۔ ہمارےگھریہ کیالینےآیاتھا۔ یہ شخص تولوگوں کواچھائی کی تلقین کرتاتھا۔

مزید پڑھیں :نوازشریف کےصدربننےسےکوئی فرق نہیں پڑےگا، محمدزبیر

متعلقہ خبریں