اسلام آباد ( اے بی این نیوز )نواز شریف کے خطاب پر پاکستان تحریک انصاف کا ردِعمل سامنے آگیا۔ ترجمان تحریک انصاف کے مطابق نواز شریف نے اپنے درباریوں سے بلا مقابلہ منتخب ہو کر چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر کو امتحان میں ڈالا ہے۔
اپنے قیام کے کم و بیش 30 برس بعد بھی نون لیگ کی حیثیت شریفوں کی ذاتی جاگیر سے زیادہ نہیں۔
مزید پڑھیں :بانی پی ٹی آئی کےخلاف سچےکیسزہیں انہیں سزاملنی چاہیے،نواز شریف
8 فروری کو عوام کی جانب سے اپنے ووٹ کی پرچی کے ذریعے کئے فیصلے کے بعد اس کی سیاست پر کسی تبصرے کی ضرورت نہیں۔ الیکشن کمیشن اور عدالتِ عظمیٰ بھگوڑے کے بلامقابلہ انتخاب کا نوٹس لیں اور اسی معیار پر اس کا تجزیہ کریں جس پر تحریک انصاف کے صاف شفاف انتخابات کو پرکھا گیا۔
قوم ریاستی مسندوں پر بیٹھے ہر کردار کو نہایت غور سے دیکھ رہی ہے، آئین و قانون سے انحراف کرنے والوں سے خود نمٹے گی۔