اہم خبریں

خلیج بنگال میں بننے والا طوفان ریمل بنگلہ دیش سے ٹکرا گیا

ڈھاکہ (  اے بی این نیوز      )خلیج بنگال میں بننے والا طوفان ریمل بنگلہ دیش سے ٹکرا گیا،غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے بتایا کہ طوفان 90کلومیٹرفی گھنٹہ رفتار سے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا ہے۔

مزید پڑھیں :وفاق اورخیبر پختونخوا کے علاقوں میں اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیئے گئے

طوفان کے اثرات ساحلی علاقوں میں پیر کی صبح تک جاری رہیں ۔ طوفان کے زیراثر لہریں 12فٹ تک بلند ہوسکتی ہیں۔ طوفان کے باعث ساحلی علاقوں سے 10لاکھ افراد کا انخلا کیا گیا۔
طوفانچند گھنٹوں بعد بھارتی ریاست مغربی بنگال سے ٹکرائے گا۔

متعلقہ خبریں