ابو ظہبی ( اے بی این نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ۔متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید یواے ای ترقی کی منزلیں طے کررہا ہے۔ یواے ای کے باصلاحیت آئی ٹی پروفیشنلز کو دیکھ کر بے حد خوشی ہورہی ہے۔ آئی ٹی پروفیشنلز معیشت کے تمام شعبوں کی ڈیجیٹائزیشن میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔
مزید پڑھیں :بانی پی ٹی آئی کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کی درخواست خارج
ہماری کوشش ہے کہ پاکستان میں بھی ڈیجیٹائزیشن کا عمل تیزی سے مکمل ہو۔ پاکستان کی آبادی کی 60فیصد سے زائد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ گزشتہ ڈھائی ماہ میں سب سے زیادہ وقت آئی ٹی کے فروغ کے امور پر دیا۔ یواے ای کے ساتھ مل کر پاکستانی معیشت کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں :گرمی کی لہر اس ہفتے پاکستان کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی: پی ایم ڈی
شیخ زید کی جانب سے معیشت میں لائی گئی جدت قابل رشک ہے۔ متحدہ عرب امارات کے صدر پاکستان کے عظیم دوست ہیں۔ یواے ای کے صدر نے ہمیشہ والد کی طرح مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ پاکستان کے لوگ پیسہ کمانے کیلئے سخت محنت کرتے ہیں۔یواے ای کی پاکستان کیلئے کاوشوں کو سراہتاہوں ۔ چاہتے ہیں کہ یواے ای کے ہنرمند افراد پاکستانی نوجوانوں کو ہنر سکھائیں ۔