اہم خبریں

سینیٹ، ایرانی صدر کی شہادت پر تعزیتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )سینیٹ اجلاس میں ایرانی صدر ابراہیم احمد رئیسی کی شہادت پر تعزیتی قرارداد متفقہ منظور کی گئی ۔اراکین نے ملک میں اعلی عدلیہ کے ججز کے رویوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور مطالبہ کیا کہ سیاستدانوں کے کئے روہری شہریت کی پابندی کے تو ججز اور فیگر کے کئے کیوں نہیں۔

مزید پڑھیں :پیمرا نے ٹی وی چینلز کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا
ڈپٹی چیئرمین سیدال ناصر نے سینیٹ اجلاس کی صدارت کی۔ایوان میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور افراد کی شہادت پر تعزیتی قرارداد متفقہ منظور کی گئی ۔ قرارداد شیری رحمٰن نے پیش کی جس میں کئا گیا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی عظیم رہنما اور پاکستان کے دوست تھے۔

مزید پڑھیں :رئوف حسن پر کتنے لوگوں نے حملہ کیا،کیسے فرار ہو ئے، سب پتہ چل گیا،تیز دھار آلہ بھی بر آمد
ان کی شہادت نہ صرف ان کے خاندان ،ایران بلکہ امت مسلمہ کے لئے عظم نقصان ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان میں ایرانی صدر کی رحلت پر ایک دن یوم سوگ کا اعلان منایا جارہاہے۔ ایوان سے منظور کی گئی قرارداد ایرانی سفارت خانے کو بھجوائی جائے گی۔ ایرانی صدر اِبراھیم رئیسی کے ایصال ثواب کے لئے ایوان میں فاتحہ خوانی کی گئی۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے دعا کرائی ۔سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ان پراکسی کہہ کے ان کی اور ایوان کی ساخت متاثر کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس اطہر من اللہ کے خلاف ایوان کو تحریک استحقاق دے رہا ہوں۔

مزید پڑھیں :رئوف حسن پر کتنے لوگوں نے حملہ کیا،کیسے فرار ہو ئے، سب پتہ چل گیا،تیز دھار آلہ بھی بر آمد
ایوان خود فیصلہ کرلے کہ کاروائی کرنی ہے اور کیسے کرنی ہے۔ عرفان صدیقی اور دیگر ارکان نے کہا کہ عدلیہ کے کئی کردار ہیں ایک کردار گزشتہ کئی دہائیوں سے آئین کے ساتھ رہا ۔ آئین توڑنے والوں کو ہار ڈالے گئے اور ویلکم کیا گیا۔ ایک ہوتا ہے عدالت کا فیصلہ،جس میں وکلا بحث کرتے ہیں دلائل دیتے ہیں۔کونسا آئین اور ضابطہ اخلاق ہے یہ سب ۔

امام ابو حنیفہ کا قول ہے اگر جج غصے میں ہو تو فیصلہ نہیں کرنا چاہیے۔ کہاں آپ اور آپکا کردار کہاں امام ابو حنیفہ۔۔انہوں نے کہا کل جب آپ اپنی عزت کا مطالبہ کرتے ہیں تو دوسروں کی بھی کریں۔

پی ٹی آئی نے روف حسن پر حملے ،گندم سکینڈل اور پنھاب میں عتک عزت قانون کی منظوری کے خلاف ایوان سے واک آوٹ بھی کیا۔ ایوان بالا کا اجلاس کل صبح ساڑھے دس بجے تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں