اہم خبریں

پی ٹی آئی کے راہنما رؤف حسن پر حملہ، زخمی ہو گئے

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن پر نجی چینل کے دفتر کے باہر نا معلوم افرادنےحملہ کر دیا ۔ حملے کے دوران وہ زخمی ہو گئے۔ ادھر سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے سینیٹ میں نکتہ اعتراض اٹھاتے ہو ئے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین الیکشن رؤف حسن پر فزیکلی حملہ کیا گیا ۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی نے ہتک عزت قانون کو مسترد کر دیا

وزیر داخلہ ایوان میں آکر بتائیں۔ شبلی فراز نے کہا کہ ابھی خبر ملی ہے رئوف حسن پرحملہ کیا گیا۔ ایک پارٹی کے ترجمان پر حملہ کیا گیا ، یہ برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وزیر داخلہ ایوان میں موجود نہیں ہیں۔ میں وفاقی وزیر داخلہ یا آئی جی اسلام آباد سے بات کرکے ایوان بتاتا ہوں۔

وزیر قانون نے کہا کہ واقعہ کہاں ہوا ،کیسے پیش آیا، قانون کے مطابق ڈیل کیا جائے گا۔ حملہ آوروں کی شناخت ہوئی یا نہیں۔ واقعے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ وزیرداخلہ ابھی موجود نہیں ، ان سے خود رابطہ کروں گا۔ وزیر داخلہ ، آئی جی اسلام آباد سے معلومات لے کر شیئر کروں گا۔

پی ٹی آئی کا سینیٹ سے واک آؤٹ . پی ٹی آئی نے رؤف حسن کو زدوکوب کرنے پر سینیٹ سے واک آؤٹ کیا،عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ خواجہ سراوں کے گروپ نے حملہ کیا ہے .پولیس نے موقع پر پہنچ کر نجی ٹی وی کے دفتر سے فوٹیج لینا شروع کر دی. ایس ایچ او تھانہ آبپارہ اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر موجود. تحقیقات شروع کر دی گئیں.

متعلقہ خبریں