اسلام آباد (اے بی این نیوز )الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے حوالے سے رانا ثنا اللہ کی سربراہی میں کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی الیکٹرانک کرائم ایکٹ سے متعلق سیاسی مفاہمت کی کوشش کریگی۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کیا گیاہے ۔ کمیٹی میں اعظم نذیر تارڑ ،عطا اللہ تارڑ ، خالد مقبول صدیقی، شیزا فاطمہ شامل۔
مزید پڑھیں :سورج کی تپش تیز،راولپنڈی اسلام آباد سمیت بیشتر شہر گرمی کی لپیٹ میں
نوبزادہ خالد حسین مگسی ،شیری رحمان ،اٹارنی جنرل بھی کمیٹی ممبران ہونگے ۔ کمیٹی کی سفارش پر دیگر افراد کو بھی حصہ بنایا جا سکتا ہے ۔ کمیٹی بل کی ترامیم کے حوالے سے بھی سفارشات مرتب کرے گی۔ وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن سیکرٹریٹ کے حوالے سے معاونت کریگی۔ کمیٹی 15روز میں سفارشات وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔