اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت پر پاکستان میں سوگ کا اعلان ۔قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ وزیر اعظم کا پوری قوم کی جانب سے ایران سے تعزیت کا اظہار ۔
مزید پڑھیں :لاہور میں ایک ماہ کے دوران 44 افراد کا ایچ آئی وی ٹیسٹ پازیٹو
وزیر اعظم کی حادثے میں شہید ہونے والوں کے درجات بلندی کی دعا ۔ کہا ابراہیم رئیسی پاکستان کے اچھے دوست تھے۔صدر آصف علی زرداری کا بھی ایرانی صدر کی وفات پر گہرے صدمے اور افسوس کا اظہار۔۔صدر مملکت نے مسلم امہ کیلئے سابق صدر ابراہیم رئیسی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا کہا عالم اسلام ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گیا۔ اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ اور ایران کے عوام کو صبر و استقامت عطا فرمائے