اہم خبریں

حکو مت مشکل میں پھنس گئی ، آئی ایم ایف سود ادائیگی کیلئے خطیر رقم مختص کرنے کے مطالبے پر ڈٹ گیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )حکو مت مشکل میں پھنس گئی ،، آئی ایم ایف سود ادائیگی کیلیے 9 ہزار 700 ارب روپے مختص کرنے کے مطا لبے پر ڈٹ گیا، آ ئی ایم ایف کا منظور کر دہ 18 ہزار ارب کا مجوزہ بجٹ وزیراعظم کو پیش،، سود ادائیگی کیلیے ریکارڈ 9 ہزار 700 ارب روپے مختص ،اخراجات میں کمی کے لیے 8 سے 10 وفاقی وزارتیں بھی ختم کرنا پڑ سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں :آئی ایم ایف کا ایک اور وار،سولر نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم؟اب صارفین انتہائی مہنگی بجلی خریدنے پر مجبور

وزیر اعظم کو بریفنگ،،وزیراعظم کی ایف بی آر کے مجوزہ 12 ہزار 400 ارب روپے ٹیکس وصولی کے ہدف کو مزید بڑھانے کی ہدایت ،، پی ایس ڈی پی کیلیے مجوزہ ایک ہزار ارب روپے کی رقم میں مزید اضافے پر بھی زور ،وزارت خزانہ نےسود ادائیگی کا تخمینہ 8 ہزار 800 ارب روپے سے 9 ہزار ارب روپے لگایا ہے، عدم اتفاق کی وجہ سے بجٹ کے اعدادو شمار فی الوقت عبوری نوعیت کے ہیں، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کل سے شروع ہونگے۔
مزید پڑھیں :وزیر داخلہ محسن نقوی کا لاہور میں پاسپورٹ آفس کا دورہ،عملہ حیران

متعلقہ خبریں