اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاکستان کی بھارت کے حوالے سے مرتب کردہ خارجہ پالیسی سامنے آ گئی۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایوان میں سوال کے جواب میں اہم تحریری جواب۔ وزیر خارجہ نت تحریری جواب میں بتایا کہ بھارت کے غیر مناسب رویے نے امن اور تعاون کے امکانات میں رکاوٹ پیدا کی ہے۔ ہماری سرزمین پر بھارت کی دہشتگردی کی سرگرمیاں تشویشناک ہیں۔
بھارت کی ذمہ داری ہے کہ وہ امن اور مذاکرات کیلئے موزوں ماحول کیلئے اقدامات اٹھائے۔
مزید پڑھیں :400ارب روپے کا کسان پروگرام متعارف کرایا جا رہا ہے،پنجاب حکومت
پاکستان ہمسایوں سے دوستانہ تعلقات قائم رکھنے کا خواہش مند رہا ہے۔ پاکستان چیلنجز کے باوجود ذمہ دارانہ اور مدبرانہ طریقے سے کام کرتا رہے گا۔ پاکستان لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کو قائم رکھے ہوئے ہے۔ ہم نے جموں کشمیر کے مسائل کے حل کیلئےنتیجہ خیز مذاکرات کی حمایت کی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی بھارتی کارروائیاں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ کرتار پور راہ داری کے ذریعے بھارتی زائرین کیلئے ویزہ فری رسائی کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔ عوام سے عوام کے تبادلے خاص طور پر مزارات پر حاضری کیلئےاجازت دی جا رہی ہے۔















