اہم خبریں

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کی نجکاری کے حوالے سے اہم پیشرفت

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کی نجکاری کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ نجکاری کمیشن کے مطابق پی آئی اے میں اظہار دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں سے درخواستیں موصول۔ فلائی جناح، ایئر بلیو لمیٹڈ،عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ سے درخواستیں موصول ہوئیں۔

مزید پڑھیں :اسلام آباد ہائیکورٹ سے ٹیریان کیس میں بڑی پیش رفت

سردار اشرف ڈی بلوچ جیری انٹرنیشنل لمیٹڈ، بلیو ورلڈ سٹی سمیت دیگر درخواستیں موصول۔ نجکاری کمیشن قواعد و ضوابط کے تحت پری کوالیفکیشن کا عمل انجام دے گا۔ پہلے سے اہل کمپنیوں کو بولی کے عمل کے اگلے مرحلے کے لیے مدعو کیا جائے گا۔ پی آئی اے میں اظہارِ دلچسپی کی دعوت کیلئے اخبارات میں اشتہار شائع کیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں :غیر قانونی ہاؤسنگ پراجیکٹ سنچری ٹاؤن کے خلاف مقدمہ درج

متعلقہ خبریں