اہم خبریں

اسلام آباد ہائیکورٹ سے ٹیریان کیس میں بڑی پیش رفت

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )اسلام آباد ہائیکورٹ سے ٹیریان کیس میں بڑی پیش رفت ۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف ٹیریان کیس ایک سال بعد سماعت کیلئے مقرر ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ 21 مئی کو کیس کی سماعت کرے گا ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی سربراہی میں نیا لارجر بینچ تشکیل دے دیا ۔ جسٹس ارباب محمد طاہر ، جسٹس ثمن رفعت امتیاز بھی بینچ کا حصہ ہوں گے ۔

مزید پڑھیں :گندم درآمد سکینڈل،انکوائری رپورٹ پر کوئی پیشرفت نہ ہو سکی،کسان پریشان

چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا ۔ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر بھی بینچ کا حصہ تھے ۔ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے اپنا فیصلہ اپ لوڈ کر دیا تھا ۔ دو ججز نے اپنے فیصلے میں ٹیریان کیس ناقابل سماعت قرار دیا تھا ۔ چیف جسٹس آفس نے دو ججز کا فیصلہ ویب سائٹ سے ہٹا کر پریس ریلیز میں نیا بینچ تشکیل دینے کا کہا تھا۔

مزید پڑھیں :ہیٹ ویو سے بچائو کیلئے ایس او پیز جاری کر د یئے گئے

متعلقہ خبریں