اہم خبریں

بانی پی ٹی آئی کو آئندہ سماعت پر بھی ویڈیو لنک پر پیش کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے فیصل واواڈا کی پریس کانفرنس کو توہین آمیز کہہ دیایہ سب کچھ توہین میں آتا ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریامارکس دیئے کہ
آپ کے بطور اٹارنی جنرل اس سلسلے میں اختیارات ہیں۔ عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت بینچ کی دستیابی پر ہوگی۔ عدالت کی بانی پی ٹی آئی کو آئندہ سماعت پر بھی ویڈیو لنک پر پیش کرنے کی ہدایت۔ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ میں آئندہ ہفتے دستیاب نہیں ہوں۔ چیف جسٹسنے استفسار کیا کہ خواجہ حارث صاحب آپ تو کہیں نہیں جارہے؟ خواجہ حارث نے

مزید پڑھیں :سولر نیٹ میٹرنگ پر کسی قسم کا کوئی ٹیکس نہیں لگایا جا رہا،اویس لغاری

جواب دیا کہ جی نہیں میں ادھر ہی ہوں،مجھے کہیں بھی نہیں جانا۔ بانی پی ٹی آئی بھی جیل سے کہیں نہیں جارہے،جسٹس اطہر من اللہ کے ریمارکس پر قہقہے۔ پچھلی نشستوں سے علی محمد خان نے جملہ بولا کہ وہ جیل سے سیدھے وزیراعظم ہائوس جائیں گے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ ہمیں کہا جا رہا ہے کہ پگڑیوں کو فٹ بال بنائیں گے۔ ایسا کہنے والے درحقیقت خود کو ایکسپوز کر رہے ہیں۔ کیا آپ ہمیں دھمکا رہے ہیں۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ نہ ایسا ہو رہا ہے اور نہ ہی ایسا ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں :ترک صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پرآئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرینگے

متعلقہ خبریں