اہم خبریں

غزہ نسل کشی ، مالدیپ کا اسرائیل کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقہ کا ساتھ دینے کا اعلان

مالے (نیوزڈیسک)آئی سی جے میں غزہ نسل کشی کیس: مالدیپ کا اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ سے ہاتھ ملانے کا فیصلہ ۔مالدیپ کی حکومت نے بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کے مقدمے میں باضابطہ طور پر شامل ہونے کے اپنے فیصلے کا اعلان کردیا۔

مقدمے میں اسرائیل پر غزہ کی پٹی میں نسل کشی کنونشن کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔صدر کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں، مالدیپ کی حکومت نے “اسرائیلی قابض افواج کی طرف سے مبینہ طور پر سیکورٹی خدشات کی آڑ میں نسل کشی کی کارروائیوں کا حوالہ دیا۔
ارب پتی شادی انجام کو پہنچ گئی: میلنڈا گیٹس نے گیٹس فاؤنڈیشن سے استعفیٰ دیدیا
” بیان کے مطابق ان کارروائیوں کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر نقل مکانی، شدید قحط اور انسانی امداد کی راہ میں رکاوٹ پیدا ہوئی ہے۔مزید برآں، حکومت نے اسرائیل پر تنقید کی کہ وہ آئی سی جے کے حکم کردہ عارضی اقدامات کی تعمیل کرنے میں ناکام رہی، خاص طور پر مشرقی رفح میں پناہ حاصل کرنے والے ہزاروں فلسطینی شہریوں کے فوری انخلاء کے حوالے سے حکومت نے زور دے کر کہا کہ یہ اسرائیل کی بین الاقوامی قانونی ہدایات کو نظر انداز کرنے کی نشاندہی کرتا ہے۔

غزہ میں ہلاکتوں کی تازہ ترین تعدادغزہ میں وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری کے سات ماہ سے زائد عرصے میں اس علاقے میں کم از کم 35,091 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس تعداد میں صرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں 57 اموات کی اطلاع ہے۔

متعلقہ خبریں