اہم خبریں

ایران نے 28 پاکستانی قیدیوں کی سزائیں معاف کرکے پاکستان بھیج دیا

تہران( نیوز ڈیسک) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے حالیہ دورہ پاکستان پر ایک دوسرے کے قیدی رہا کرنیکے فیصلے پر ایران نے عملدرآمد کرتے ہوئے 28 پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا۔ ایرانی سفارتحانے کے ترجمان کے مطابق قیدیوں کی رہائی پر اتفاق ایرانی صدر کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا متوقع دورہ پاکستان موخر
رہا ہونے والے قیدیوں کی سزائوں کو معاف کرکے واپس پاکستان بھیج دیا گیا۔ سفارتحانے کے ترجمان نے بتایا کہ دونوں ممالک نے انسانی بنیادوں پر جیلوں میں موجود قیدیوں کی رہائی سمیت ان کی وطن واپسی پر اتفاق کیا تھا۔ واضح رہے کہ ایران کی جیلوں میں 160 پاکستانی جبکہ پاکستان کی جیلوں میں 60 ایرانی قیدی ہیں۔ ابتدائی طور پر 160 میں سے 28 پاکستانی قیدیوں کو رہا کیا گیا ۔

متعلقہ خبریں