اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا متوقع دورہ پاکستان موخر کر دیا گیا ہے۔سرکاری ذرائع نے اس سے قبل کوئی شیڈول بتائے بغیر عندیہ دیا تھا کہ ولی عہد 19 مئی کو دو روز کے لیے اسلام آباد میں ہوں گے۔
مزید پڑھیں: نیپرا کا امتحانات کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی کا اعلان
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ سے جب اس پیشرفت پر تبصرہ کرنے کے لیے کہا گیا تو انہوں نے جمعہ کو واضح کیا کہ جیسے ہی دونوں دارالحکومتوں کے درمیان شیڈول پر کام کیا جائے گا، اسے منظر عام پر لایا جائے گا۔
انہیں یقین ہے کہ یہ دورہ جلد ہو گا اور یقیناً بہت قیمتی ہو گا اور پاکستان کے عوام برادر ملک کے لیڈر کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔