اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان سےپولیوکےمکمل خاتمےکیلئےپرعزم ہیں،انسداد پولیو مہم میں شامل تمام اداروں کا احتساب اور اس عمل کی شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بل اینڈمیلنڈاگیٹس فاؤنڈیشن سےوفدکی ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے والی ویکسی نیشن ٹیمز کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا، سعودی
مزید پڑھیں :حج2024،فلائٹ آپریشن9مئی سے9جون تک جاری رہےگا
عرب کا عالمی انسداد پولیو اقدام کیلئے 500 ملین ڈالر کے عطیے کا اعلان خوش آئند ہے، ملکی اداروں کی انتھک محنت سے پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ کرنے میں کامیاب ہوں گے، خطے سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے پاکستان اور افغانستان میں تعاون ہونا ضروری ہے، وزیراعظم نے وزارت اطلاعات کوپولیوکیخلاف مشترکہ ہمہ گیرآگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی،وفد نے وزیراعظم کو پاکستان میں انسداد پولیو کے حوالے سے جاری اقدامات پر پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا،وفد نے انسداد پولیو کیلئےحکومت پاکستان کے عزم پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔
مزید پڑھیں :فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت 6 مئی کو ہوگی، فریقین کو نوٹس جاری