اہم خبریں

اسلحے کی دوڑ سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑنے کا امکان ہے،آرمی چیف

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )ہم اپنی حدود سے آگاہ ،دوسروں سے بھی آئین کی پاسداری کو مقدم رکھنے کی توقع رکھتے ہیں،آئین میں آزادی اظہاراوراظہار رائے کی حدود متعین،ان حدودوقیودکی خلاف ورزی کرنے والے دوسروں پر انگلی نہیں اٹھاسکتے،آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا پی اے ایف اکیڈمی رسالپورمیں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب،کہااسلحے کی دوڑ سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑنے کا امکان ہے،مصنوعی ذہانت، روبوٹکس اور کوانٹم کمپیوٹنگ سمیت مخصوص ٹیکنالوجیز فضائی طاقت کے استعمال کو تبدیل کر نے کے ساتھ ساتھ اس کے دائرہ کار کو وسعت دے رہی ہیں،مضبوط فضائیہ کے بغیر ملک
مزید پڑھیں :

کسی بھی جارح کے رحم و کرم پر ہوتا ہے،کیڈٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ ہماری امیدوں کا مرکز، آسمانوں کے محافظ اور علاقائی یکجہتی کے ضامن ہیں، آپ کا طرز عمل نہ صرف آپ کی ذاتی اخلاقیات بلکہ قابل احترام ادارے کیلئے بھی غیر معمولی ہوگا،پاک فضائیہ ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اتری،راشد منہاس، سرفراز رفیقی اور ایم ایم عالم جیسے بنیں جنہوں نے وطن عزیز کے وقار کے تحفظ کیلئے اپنی خدمات اور زندگیاں پیش کیں۔

مزید پڑھیں :

متعلقہ خبریں