کوالالمپور(نیوزڈیسک)ملائشیاء کی بحری فوج پریڈ کی تیاریوں کے دوران دو ہیلی کاپٹرزفضا میں ٹکرا گئے، ہیلی کاپٹر حادثے میں 10 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ملائیشین بحریہ کے مطابق حادثہ صبح نیوی پریڈ کی ریہرسل کے دوران پیش آیا۔ملائشین وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر ملائیشین نیوی کے 90 ویں سالگرہ پر پریڈ کی مشق کر رہے تھے۔
ملائیشیا:
بحری فوجی پریڈ کی تیاریوں کے دوران دو ہیلی کاپٹرز کے درمیانی فضا میں ٹکرانے اور گر کر تباہ ہونے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ pic.twitter.com/Z8x4tjOlXJ
— RTEUrdu (@RTEUrdu) April 23, 2024
ہلاک عملےکی شناخت کیلئے کوششیں جاری ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے میں عملے کے 10 ارکان ہلاک جبکہ متعددزخمیوں کی بھی اطلاعات ہیں۔ملائیشین وزیر اعظم انور ابراہیم کی متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت، اپنے بیان میں کہا کہ قوم دل ہلا دینے والے سانحے پر سوگوار ہے۔