اہم خبریں

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے موسم کا الرٹ ختم کرنے کا اعلان کر دیا

دبئی( نیوز ڈیسک )متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی حکومت نے موسم کا الرٹ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔گزشتہ دنوں ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث دبئی سمیت دیگر شہر پانی میں ڈوب گئے تھے
مزید پڑھیں :اسرائیل اپنے دفاع کے حوالے سے فیصلہ خود کرے گا،نیتن یاہو
تاہم اب بتایا جا رہا ہے کہ دبئی ٹرام اور میٹرو سروس مکمل طور پر بحال ہونا شروع ہو گئی ہے جب کہ دبئی کی سب سے بڑی شاہراہ شیخ زید پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ دبئی، زیادہ تر حد تک بحال ہو چکا ہے۔

مختلف علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی کا کام جاری ہے اور کئی شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔دوسری جانب شارجہ کے کئی علاقوں میں سپر اسٹورز پر اشیائے خوردونوش کی ترسیل تاحال معطل ہے۔

شارجہ اور عجمان میں پانی کی نکاسی کی کوششیں جاری ہیں اور شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔دبئی سمیت دیگر ریاستوں میں اسکول اور تعلیمی ادارے جمعرات اور جمعہ کو بند رہیں گے،

حکام نے تعلیمی اداروں کو ریموٹ لرننگ کا اہتمام کرنے کی ہدایت کی ہے جب کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ‘مصنوعی بارش کی افواہوں کی تردید کی ہے۔

متعلقہ خبریں