اہم خبریں

اسرائیل اپنے دفاع کے حوالے سے فیصلہ خود کرے گا،نیتن یاہو

یروشلم(نیوز ڈیسک ) اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ اپنے دفاع کے لیے جو بھی ضروری ہوگا وہ کریں گے۔
مزید پڑھیں :پاکستان میں 29 اپریل تک موسم کیسا رہے ؟؟الرٹ جاری ہوگیا
تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے جرمن اور برطانوی وزرائے خارجہ سے ملاقات کی جس میں انہوں نے کہا کہ وہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اسرائیل اپنے دفاع کے حوالے سے فیصلہ خود کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل ہر وہ قدم اٹھائے گا جسے وہ اپنے دفاع کے لیے درست سمجھے گا۔

ایران کے حملوں کے بعد امریکہ، برطانیہ اور دیگر ممالک نے اسرائیل سے پرامن رہنے اور غزہ کے ساتھ جنگ میں شدت نہ بڑھانے کی اپیل کی ہے۔

برطانوی وزیر خارجہ جیمز کیمرون نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ اسرائیل ایران کے ڈرون اور میزائل حملوں کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ خبریں