ریاض(نیوز ڈیسک )سعودی عرب نے خبردار کیا ہے کہ عمرہ کے ویزے پر آنے والے افراد ملازمتیں تلاش کرنے کی کوشش نہ کریں۔
مزید پڑھیں :نکاح کیس: مانیکا کے وکیل کے آنے تک سماعت ملتوی
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سعودی حکام نے عمرہ ویزوں پر مملکت آنے والوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے ویزوں کی معیاد ختم ہونے سے قبل اپنے ملک واپس آجائیں۔
سعودی وزارت حج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمرہ ویزے پر آنے والے افراد معاشی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی کوشش نہ کریں۔وزارت حج نے کہا کہ عمرہ ویزہ پر آنے والوں کو اپنی سرگرمیوں کو عمرہ کے علاوہ مقدس مقامات تک محدود رکھنا چاہیے۔