اہم خبریں

ایران کے اسرائیل کیخلاف بڑے پیمانے پر ڈرون اور میزائل حملے

تہران(نیوزڈیسک)ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) کے مطابق، ایران نے درجنوں ڈرونز اور میزائلوں کا استعمال کرتے ہوئے اسرائیل پر حملہ کردیا۔آئی آر جی سی نے کہا کہ اس نے “سچا وعدہ” آپریشن کے تحت اسرائیل پر
مزید پڑھیں:فوجی آپریشن میں50 لاکھ سر کی قیمت والا دہشتگرد ہلاک,2جوان شہید

ڈرون اور میزائل داغ دیئے ،
ایرانی حکام کے مطابق ایران نے اسرائیل میں اپنا 50 فیصد ہدف کو نشانہ بنایا، اور مزید کہا کہ یہ اقدام “اسرائیلی جرائم” کی سزا کا حصہ ہے۔امریکی قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایڈرین واٹسن نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ “ایران نے اسرائیل کے خلاف فضائی حملے شروع کر دیے ہیں۔

امریکہ اسرائیل کے عوام کے ساتھ کھڑا ہوگا اور ایران کے ان خطرات کے خلاف ان کے دفاع کی حمایت کرے گا۔”شامی فوج ہائی الرٹ پر ہے جبکہ عراق، اردن اور اسرائیل نے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کردیا۔ دوسری جانب پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں پرتگالی پرچم والے ایک مال بردار بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا جس کا اسرائیل سے تعلق تھا، جو کہ ایک اہم شپنگ روٹ ہے۔

عید پر اسرائیلی حملے میں حماس کے سربراہ کے بیٹے، پوتے پوتیوں سمیت 112 فلسطینی شہیدایران اور اسرائیل کے درمیان اکتوبر میں غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد سے اور خاص طور پر گزشتہ کئی ہفتوں سے اسرائیل کی جانب سے یکم اپریل کو دمشق میں اس کے قونصل خانے پر حملے کے بعد سے کشیدگی بڑھ رہی ہے۔

ایرانی رہنماؤں بشمول آیت اللہ علی خامنہ ای نے اس سے قبل دمشق کے حملے کا اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کرنے کا عہد کیا تھا اور اسرائیل نے بدلے میں اپنے ہی جوابی حملے کی دھمکی دی تھی۔ اسرائیل نے دمشق حملے میں اپنے ملوث ہونے کی نہ تو تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید کی ہے۔

متعلقہ خبریں