اہم خبریں

پاکستان خطرناک ممالک کی فہرست میں شامل ، برطانیہ کی تردید

لندن(نیوزڈیسک)برطانیوی حکام کی جانب سے پاکستان کو خطرناک اقوام کی فہرست میں شامل کرنے سے متعلق تنازعہ سرکاری طور پر حلکرلیا۔میڈیا رپورٹس گردش کرنے کے فوراً بعد جب یہ دعویٰ کیا گیا کہ برطانیہ نے پاکستان کو فہرست میں شامل کر لیا ، برطانوی ہائی کمیشن کے حکام نے ایسی میڈیا رپورٹس کی تردید کردی۔

یہ تنازعہ اس وقت پیدا ہوا جب فارن اینڈ کامن ویلتھ ڈیولپمنٹ آفس (FCDO) نے اسرائیل اور غزہ سمیت آٹھ اضافی مقامات کو برطانیہ کے شہریوں کیلئےبہت خطرناک سمجھے جانے والے مقامات کی فہرست میں شامل کیا۔اس اپ ڈیٹ نے کچھ ویب سائٹس پر افواہوں کو جنم دیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ برطانیہ کی حکومت کی ایک ایڈوائزری کے مطابق برطانوی شہری پاکستان سفرکرنے سے گریز کریں۔ایک تازہ ترین بات چیت میں، اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ پاکستان کی ٹریول ایڈوائزری کی حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی جسے آخری بار اس سال 24 جنوری کو اپ ڈیٹ کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس نے یہ بھی اشارہ کیا کہ پاکستان کوریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ تاہم، اب حکام نے تصدیق کی ہے کہ کوئی کالی یا سرخ فہرستیں نہیں تھیں اور ہر ملک کا اپنا سفری مشورہ ہے، برطانیہ کا FCDO مختلف ممالک کیلئے سفری مشورے جاری کرتا ہے۔