لندن(نیوزڈیسک)برطانیہجانیوالے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کیلئے نئے قواعد لاگو کردیئے گئے۔ ہنر مند اور فیملی ویزا پر برطانیہ آنے والوں کی کم از کم تنخواہ کی شرط میں اضافہ ۔نئے قواعد کے تحت اسکلڈ ورکرز کے برطانوی ویزا کیلئے تنخواہ کی حد 26200 سے بڑھا کر 38700 پاونڈ کردی جبکہ فیملی ویزا کیلئے کم از کم تنخواہ کی حد 18600 سے بڑھا کر 29000 پاونڈ کردی ۔
کم از کم تنخواہ کی حد ہیلتھ اینڈ سوشل کیئر اور ٹیچرز وغیرہ پر لاگو نہیں ہو گی، سوشل کیئر کے شعبے میں کام کرنیوالے افراد اب زیرکفالت افراد کو برطانیہ نہیں لاسکیں گے۔ فیملی ویزا کیلئے کم از کم تنخواہ کی حد 2025 تک پہلے 34500 اور پھر 38700 پاونڈ کردی جائے گی جبکہ فیملی ویزا پر مقیم افراد پر ویزا کی تجدید کے وقت نئے قواعد کا اطلاق نہیں ہوگا۔