لندن (نیوزڈیسک)برطانوی حکام کے مطابق امیگریشن انفورسمنٹ حکام کے متعدد مقامات پر چھاپے ، 12 بھارتی افراد کو دستاویزات کی میعاد ختم ہونے کے باوجود کام کرنے پر گرفتار کرلیا۔برطانوی خبررساں ادارے بی بی سی کے مطابق امیگریشن انفورسمنٹ کی جانب سے گرفتار کیے گئے تمام 12 افراد بھارت نژاد شہری ہیں اور ان میں ایک خاتون بھی شامل ۔ یہ گرفتاریاں ویسٹ مڈلینڈز کے ٹپٹن میں کی گئیں۔حکام نے چار افراد کو حراست میں لے لیا اور ممکنہ طور پر انہیں ملک بدر کیا جا سکتا ہے۔
تاہم دیگر آٹھ افراد کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ۔کارکنوں پر غیر قانونی کام کرنے اور ویزا کی شرائط کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔یہ گرفتاریاں انٹیلی جنس رپورٹ کے بعد کی گئیں۔ گرفتار بھارتی شہری بستر بنانے والی فیکٹری اور کیک بنانے والی جگہ پر کام کرتے تھے۔وزیر اعظم رشی سنک کی قیادت میں موجودہ حکومت نے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف تیزی سے سخت موقف اختیار کیا اور غیر قانونی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا وعدہ کیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں: تھائی لینڈ : قدیم رسم سونگ کران واٹر فیسٹیول کا شاندار آغاز
برطانوی حکومت پہلے ہی ان لوگوں کو جرمانہ کرچکی ہے جو غیر قانونی طور پر چھپ چھپا کر برطانیہ میں کام کررہے ہیں۔ دریں اثنا، 2024 میں برطانیہ میں تارکین وطن کی آمدورفت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ۔ہوم آفس، یا وزارت داخلہ کے عارضی اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اس سال 26 مارچ تک 4,644 افراد چھوٹی کشتیوں جیسے کہ انفلٹیبل ڈنگیوں پر چینل کے اس پار پہنچنے کا پتہ چلا ہے۔اس کا موازنہ 2022میں3 ہزار 770اور 2023 میں 4ہزار 162 کے ساتھ گزشتہ ریکارڈ کی بلند ترین سطح ہے۔