اہم خبریں

ایک شخص نے اپنی جان لی دینے کیلئے مسجد الحرام کی چھت سے چھلانگ لگا دی

مکہ مکرمہ ( اے بی این نیوز      )ایک شخص نے مسجد الحرام کی بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق مسجد الحرام کی بالائی منزل سے کودنے کی کوشش کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے مذکورہ شخص کو
فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا۔ اس شخص کی جان بچانے کے لیے فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔خودکشی کی کوشش کرنے والے شخص کی شناخت اور قومیت ظاہر نہیں کی گئی۔ مسجد

مزید پڑھیں :بے نظیر بھٹو اسکالرشپ پروگرام کا آغاز کردیا گیا

الحرام میں سیکیورٹی فورسز نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔غور طلب ہے کہ 2017 میں ایک سعودی شہری نے خانہ کعبہ کے سامنے خود کو آگ لگانے کی کوشش کی تھی تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت مداخلت کرکے اسے بچالیا تھا۔اسی طرح 2018 میں خودکشی کے ایسے تین واقعات ہوئے۔ پہلا واقعہ جون میں پیش آیا جب ایک فرانسیسی شخص نے مسجد الحرام کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ ایک ہفتہ بعد بنگلہ دیش کے ایک شخص نے بھی اسی طرح خودکشی کر لی۔ پھر اگست میں ایک عرب شخص نے بھی اسی طرح اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

متعلقہ خبریں