غزہ(نیوز ڈیسک) اسرائیلی وزیر دفاع نے خان یونس سے زمینی افواج کے انخلاء کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے سے فوج کو واپس بلایا جا رہا ہے تاہم وہ غزہ کی پٹی میںرہیں گے۔
مزید پڑھیں:صدر مملکت نےسینیٹ کا اجلاس 9 اپریل کو طلب کرلیا
اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ خان یونس کو چھوڑنے اور دوبارہ منظم ہونے کے بعد ان کی فوج رفح سمیت غزہ میں ایک نئے مشن کی تیاری کرے گی۔صہیونی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ہرزی حلوی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ خان یونس سے فوج کے انخلاء کے باوجود غزہ کی پٹی میں فوجی آپریشن ختمنہیں ہوگا اور القسام کے خلاف لڑائی جاری ہے۔
حماس کے خلاف آپریشن اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک وہ اپنے مقاصد حاصل نہیں کر لیتے۔واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو چھ ماہ گزر چکے ہیں، صہیونی بربریت میں اب تک 33 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اور ان میں سے نصف سے زائد صرف بچے اور خواتین ہیں۔