واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکا کی جانب سے پاکستان کے ساتھ سکیورٹی شراکت داری جاری رکھنے کے عزم کا ایک بار پھر
اظہار کیا گیا ہے۔پریس بریفنگ کے دوران بات کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان کے
مزید پڑھیں:ساہیوال، 100 سے زائد دکانو ں میں آ گ لگ گئی، لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ
ساتھ سکیورٹی پارٹنرشپ ان کی اولین ترجیح رہی ہے اور جاری رہے گی۔انہوں نے مزید کہاکہ ہم پاکستان میں ہر ایک کے
ساتھ قانون کے مطابق سلوک دیکھنا چاہتے ہیں، ہم دنیا میں ہر جگہ آئین کی حکمرانی کی حمایت کرتے ہیں، ہم تمام امدادی
پروگراموں کی نگرانی جاری رکھیں گے۔امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کا بھارت کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ نئی دہلی
سے سکھ رہنما کے قتل کی مکمل تحقیقات چاہتے ہیں اور ساتھ ہی بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ سکھ رہنما کے قتل کی تحقیقات جلد مکمل کرے۔