اہم خبریں

رمضان المبارک کے دوسرے عشرے کی دعا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    ) رمضان المبارک مسلمانوں کےکیلئے انتہائی برکت والا مہینہ ہے اسی ماہ مبارک میں قرآن پاک کا نزول بھی ہوا،حدیث شریف میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے ارشاد فرمایا رمضان ایسا مہینہ ہے جس کا اول رحمت ہے ، اس کے درمیان میں بخشش ہے اور اس کے آخر میں آگ سے آزادی ہے. یعنی کہ اس ماہ مبارک کا ہر عشرہ اللہ پاک سے مانگنے،اپنی بخشش کرا نے اونجات حاصل کر نے کا عشرہ ہے،

رمضان المبارک کے دوسرے عشرے کو مغفرت والا عشرہ قرار دیا گیا ، جس کیلئے یہ دعا پڑھنی چاہیے۔
اَسْتَغفِرُاللّٰہَ رَبِّیْ مِنْ کُلِ ذَنْبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَیْہِ

اللہ رب العزت سب کے گناہ معاف کرنے والا ہے بس ہمیں اس کے حضور گڑ گڑا کر مانگنا ہو گا ،اس کی ذات رحمت اللعالمین ہے جو اپنے بندے سے ستر ماوں سے بھی زیادہ پیار کر نے والا ہے۔

متعلقہ خبریں