واشنگٹن(نیوزڈیسک)مذہب سے دوری کے نتیجے میں مغرب کے بیشتر معاشرے کھوکھلے اور تتر بتر ہوچکے ہیں۔ امریکا اور یورپ کے بیشتر معاشرے مالی آسودگی کے باوجود شدید اندرونی (ذہنی و روحانی) خلفشار کا شکار ہیں۔
معروف امریکی جریدے نیوز ویک نے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ خاندانی نظام بکھر چکا ہے۔ تنہائی کا احساس بڑھتا جارہا ہے۔ بیزاری، اُداسی، مایوسی اور بے چینی عام ہے۔ ڈپریشن میں مبتلا ہونے کا خطرہ کئی گنا ہوچکا ہے۔
امریکا میں منشیات کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے اور اِتنی ہی تیزی سے پھیلنے والا رجحان ہتھیاروں کے استعمال کا بھی ہے۔ لوگ گھروں میں آتشیں اسلحہ رکھتے ہیں اور شدید مایوسی یا بدحواسی دوسروں پر گولیاں برساتے ہیں یا خود کو گولی مار لیتے ہیں۔
نیوز ویک لکھتا ہے کہ امریکا میں بہت سے لوگ یہ شکوہ کرتے پائے جاتے ہیں کہ عجیب پاگل پن کے دور میں جینا پڑ رہا ہے۔ مستقبل بہت تاریک دکھائی دے رہا ہے۔
مزیدپڑھیں:ملتان ائیرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافرسے 740گرام منشیات برآمد















