اہم خبریں

شمالی کوریا کا مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ

پیانگ یانگ(نیوز ڈیسک )شمالی کوریا نے امریکی وزیر خارجہ کے دورہ جنوبی کوریا کے موقع پر بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جو اس نے مشرقی سمندر سے داغا۔امریکی فوج کے
مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب کا قیدیوں کی سزا میں تین ماہ کمی کا اعلان

جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا نے مشرقی ساحل کی طرف کچھ بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں، یہ ساحلی پٹی کا ایک حصہ جسے عام طور پر جاپانی ساحل کہا جاتا ہے۔جاپانی کوسٹ گارڈ نے بھی شمالی کوریا کے میزائل

تجربے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میزائل پہلے ہی اپنے ہدف کو نشانہ بنا چکے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربات ایک ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب امریکا اور جنوبی کوریا اپنی 11 روزہ مشترکہ فوجی مشقیں ختم کر رہے ہیں جب کہ امریکی

وزیر خارجہ انتھونی بلینکن بھی جنوبی کوریا میں ڈیموکریسی سمٹ سے خطاب کر رہے ہیں۔شمالی کوریا نے امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مشقیں مداخلت کی تیاری ہیں۔اس حوالے سے شمالی کوریا نے امریکا اور جنوبی کوریا کو خبردار

بھی کیا تھا کہ وہ اس طرح کی مشترکہ فوجی مشقوں کی بھاری قیمت ادا کریں گے۔اطلاعات کے مطابق جنوبی کوریا میں ہونے والی ان مشقوں میں شرکت کے لیے 27 ہزار امریکی فوجی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں