معاشی مشکلات کے باوجود پاک فوج خطرہ ہے،بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف

نئی دہلی (نیوز ڈیسک )ہندوستان کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے ہفتے کے روز کہا کہ پاکستان کی معاشی مشکلات کے باوجود ملک کی فوج اب بھی بہت قابل ہے اور ہندوستان کے لیےخطرہ ہے۔۔بھارتی چیف آف ڈیفینس اسٹاف نے کہا کہ بھارت کو
مزید پڑھیں:اسلام آباد ،فینسی نمبر پلیٹ اورکالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز

بہت سے چیلنجوں کا سامنا ہے اور چیلنج ہی کسی قوم کو مضبوط بناتے ہیں۔ کارگل اور گلوان کے کیس میں ہم اس کا مشاہدہ کرچکے ہیں۔معروف جریدے انڈیا ٹوڈے کے تحت کرائے جانے والے مذاکرے کا عنوان ’ وژن نیشنل سکیورٹی دی چیلنجز بیفور تھع انڈین ملٹری تھا۔ایک اور سوال پر انیل چوہان نے کہا کہ چین کا عروج ہمارے لیے

بہت بڑا چیلنج ہے۔ اس سے سرحدی تنازع بھی برقرار ہے۔ ہمارے دو پڑوسی ایسے ہیں جو ہمارے خلاف ہیں۔ دونوں کا دعویٰ ہے کہ ان کی دوستی ہمالیہ سے اونچی اور سمندروں سے گہری ہے۔ اور دونوں ایٹمی ہتھیاروں سے بھی لیس ہیں۔بھارتی چیف آف ڈیفینس اسٹاف نے پاکستان اور چین کا نام لیے بغیر مزید کہا کہ ہم اپنے دونوں

پڑوسیوں کے عزائم اچھی طرح جانتے ہیں اور ان سے لاحق خطرات کا بھی ہمیں اچھی طرح علم ہے۔جنرل انیل چوہان کا کہنا تھا کہ آج کی دنیا میں ہماری افواج کے لیے سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ اسلحہ خانہ تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے۔ ہمیں ہتھیاروں کے نئے نظام اور نئی نئی ٹیکنالوجیز اپنانے کے ساتھ ساتھ نئی حکمت عملی ترتیب دینا ہوگی۔